عمرہ کی مسنون دعائیں (کتاب :حج عمرہ از مولوی ارشد بشیر مدنی )سے موخوذ
۱۔میقات پر پہنچ کر دل میں نیت کرتے ہوئے یہ دعاء پڑھیں:
اَللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ عُمْرَۃً
۲۔اگر مکہ جانے کے لئے کسی رکاوٹ کا ڈر ہو تو یہ الفاظ کہیں :
اَللّٰھُمَّ مَحَلِّيْ حَیْثُ حَبَسْتَنِيْ
۳۔احرام باندھنے کے بعد بلند آواز سے یوں تلبیہ کہیں :لَبَّیْکَ اَللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ لَبَّیْکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْکَ إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَۃَ لَکَ وَالْمُلْکُ لَا شَرِیْکَ لَکَ ۔
یا ان الفاظ سے بھی تلبیہ کہ سکتے ہیں :
لَبَّیْکَ اِلٰہَ الْحَقِّ ، لَبَّیْکَ ذَا الْمَعَارِجِ لَبَّیْکَ ذَا الْفَوَاضِلِ۔
یہ الفاظ بھی کہ سکتے ہیں :
لَبَّیْکَ اَللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ لَبَّیْکَ وَسَعْدَیْکَ وَالْخَیْرُفِيْ یَدَیْکَ لَبَّیْکَ وَالرَّغْبَاءُ إِلَیْکَ وَالْعَمَلُ
نوٹ : خواتین آہستہ آواز سے تلبیہ کہیں گی ۔ نوٹ : مکہ نظر آتے ہی تلبیہ کہنا بند کردیں ۔
۴۔مسجد حرام میں پہلے دایاں پیر اندر رکھیں اوور یہ دعاء پڑھ کر داخل ہوں :
أَعُوْذُ بِاللہِ الْعَظِیْمِ وَبِوَجْھِہِ الْکَرِیْمِ وَسُلطَانِہِ الْقَدِیْمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللہِ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِيْ ذُنُوْبِيْ وَافْتَحْ لِيْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ
اور نکلتے وقت یہ دعاء پڑھیں :
بِسْمِ اللہِ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللہِ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِيْ ذُنُوْبِيْ وَافْتَحْ لِيْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ
۵۔کعبہ کو دیکتے ہی ہاتھ اٹھائے اور یہ دعاء کریں جو صحابہ سے ثابت ہے :
اَللّٰھُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْکَ السَّلَامُ فَحَیِّنَا رَبَّنَا بِالسَّلَامِ ۔
۶۔حجر اسود کو چھوتے ہوئے یا اشارہ کرتے ہوئے یہ پڑھیں :
بِسْمِ اللہِ یا بِسْمِ اللہِ اَللہُ اَکْبَرُ .
۷۔رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان یہ دعاء پڑھیں :
رَبَّنَا آتِنَا فِيْ الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِيْ الْآخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ ۔
۸۔سات طواف مکمل کرنے کے بعد یہ دعاء وَاتَّخِذُوْا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاھِیْمَ مُصَلَّی پڑھتے ہوئے مقام ابراہیم کے پاس یا جہاں جگہ ملے وہاں دو رکعت نماز پڑھے اور پہلی رکعت میں سورۃ الکافرون اور دوسری رکعت میں سورۃ الاخلاص پڑھیں ۔
۹۔ صفا پہاڑ پر چڑھتے ہوئے یہ دعاء پڑھیں :
إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ فَمَنْ حَجَّ الْبَيْتَ أَوِ اعْتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَنْ يَطَّوَّفَ بِهِمَا وَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَإِنَّ اللَّهَ شَاكِرٌ عَلِيمٌ ۔
۱۰۔ صفا پہاڑ پر چڑھنے کے بعد قبلہ رخ ہو کر تین بار اللہ اکبر کہیں ۔
پھر تین مرتبہ یہ کلمات کہیں اورخو ب دعائیں بھی کرتے رہیں :
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِيْ وَیُمِیْتُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ أَنْجَزَ وَعْدَہُ وَنَصَرَ عَبْدَہُ وَھَزَمَ الْاَحْزَابَ وَحْدَہٗ ۔
۱۱۔ صحابہ دوران سعی یہ دعاء بھی پڑھتے تھے :
رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ إِنَّکَ أَنْتَ الْاَعَزُّ الْاَکْرَمُ ۔ وَحْدَہٗ
Details
| Writer / Speaker | |
|---|---|
| Remarks | (کتاب :حج عمرہ از مولوی ارشد بشیر مدنی )سے موخوذ |
| Language | Urdu |
| Subject | 07 - AZKAAR O ADYIYA - اذکار وادعیہ, Haj - حج |
| Digital Type | WORD Doc |
